بحرین کی تاریخ میں پہلی بار یہودیوں کیلئے گفٹ شاپ کھل گئی

یہ خلیجی خطے میں اس نوعیت کی پہلی دکان ہے‘ یہ پہلا موقع ہے جب بحرین میں عبرانی تحریر چھاپی گئی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 9 فروری 2022 14:07

بحرین کی تاریخ میں پہلی بار یہودیوں کیلئے گفٹ شاپ کھل گئی
منامہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 09 فروری 2022ء ) خلیجی ملک بحرین کی تاریخ میں پہلی بار یہودیوں کیلئے گفٹ شاپ کھل گئی ۔ اماراتی خبر رساں ادارے دی نیشنل کے مطابق چند سال قبل تک بحرین اور اس کا دارالحکومت آج کے کثیر ثقافتی ، ہلچل سے بھرپور شہر سے بہت مختلف تھا ، یہاں یہودیوں کے سامان کی نمائش کرنے والی تحفے کی دکان کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھ لیکن اب دو یہودی بہنیں نونو اور ییل ملک کی پہلی یہودی گفٹ شاپ چلارہی ہیں ، اس دکان کا نام ان کی والدہ للی کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں عبرانی، عربی اور انگریزی تحریر کے ساتھ مقامی طور پر بنی ہوئی چیزیں فروخت کی جارہی ہیں ، جیسے چلہ روٹی کے غلاف شبت پر استعمال ہوتے ہیں اور روایتی طور پر یہودی مرد پہنتے ہیں ۔

اس حوالے سے نونو کا کہنا ہے کہ ہماری ماں للی کا انتقال 2019 میں ہوا ، ہم نے یہ دکان اس کی یاد میں کھولی تھی ، یہ میرے لیے غم سے نمٹنے کا طریقہ تھا کیوں کہ میں بہت پریشان تھی ، میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ بحرین میں دیوار پر عبرانی تحریر ہو گی ، یہ خلیج میں اور یقیناً بحرین میں جوڈیکا کی پہلی دکان ہے ، ابراہیم معاہدے کی بدولت یہ پہلا موقع ہے جب ہم نے بحرین میں عبرانی تحریر چھاپی ۔

(جاری ہے)

نونو کی بہن ییل کہتی ہیں کہ ہمیں اسٹور پر بہت اچھا ردعمل ملا ہے ، ہمارے پاس بہت سے زائرین آئے اور مقامی کمیونٹی نے بہت مدد کی ، یہ ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے انہوں نے مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کو اپنے پاس رکھنے کا انتخاب کیا ، یہ ملک یہودی برادری کے لیے بہت ہی موزوں اور خوش آئند رہا ہے ، اس لیے یہ ایک اچھا احساس ہے کہ ہم دستکاروں اور کاریگروں کی مدد کر کے مقامی کمیونٹی کو واپس دے سکیں ۔

دونوں بہنوں کا کہنا ہے کہ وہ تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی دکان کی حمایت کرتے ہوئے اور عبادت کے لیے عبادت گاہ میں آتے دیکھ کر خوش ہیں ، بہت سے لوگ ملنے آ رہے ہیں اور کمیونٹی کے مقامی لوگ جو اصل میں یہودی نہیں ہیں عبادت کے لیے عبادت گاہ میں آنا پسند کرتے ہیں ۔ خیال رہے کہ 2020 میں دستخط کیے گئے ابراہیم معاہدے نے متحدہ عرب امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم کیے تھے ، گزشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے بحرین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں