پیٹ میں ہیروئن چھپا کر بحرین اسگمل کرنے پر پاکستانی شہری کو سزا

ملزم منشیات کی اسمگلنگ کے گروہ کا حصہ ہونے کا مجرم پایا گیا‘ عدالت 15 سال کیلئے جیل بھیج دیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 1 دسمبر 2022 13:32

پیٹ میں ہیروئن چھپا کر بحرین اسگمل کرنے پر پاکستانی شہری کو سزا
منامہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 دسمبر 2022ء )  پیٹ میں ہیروئن کے کیپسول چُھپا کر بحرین اسگمل کرنے پر پاکستانی شہری کو سزا سنادی گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایک شخص کو اپنی بیمار ماں کے طبی اخراجات کی ادائیگی کے لیے مالی فائدے کی خاطر ہیروئن کے 74 کیپسول بحرین اسمگل کرنے کی کوشش کرنے پر 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، تحقیقات کے دوران 23 سالہ پاکستانی شہری منشیات کی اسمگلنگ کے گروہ کا حصہ ہونے کا مجرم پایا گیا، جس کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کی گئی، جس کی وجہ سے ہائی کرمنل کورٹ نے گزشتہ روز منشیات کی سمگلنگ ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنادی۔

. ادھر کویت ایئرپورٹ پر ہیروئن سمگل کرنے والے پاکستانی شہری کو بھی گرفتار کرلیا گیا، کویت ایئرپورٹ پر معائنہ کے دوران پاکستانی مسافر سے 70 گرام ہیروئن پکڑی گئی، ایئرپورٹ پر ایئر کارگو کسٹمز نے مسافر سے ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ محکموں کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کویت میں چرس سمگل کرنے کی کوشش کرنے والا ایک ہندوستانی شخص بھی ہوائی اڈے پر پکڑا گیا، محکمہ کسٹم کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان الفہد نے بتایا کہ ملزم سے چرس کے تقریباً 49 پیکٹ پکڑے گئے جن کا وزن ایک کلو ہے، چرس کو کپڑوں کے اندر چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔

علاوہ ازیں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر قانونی طور پر کویت لائی گئی مہنگی گھڑیاں ضبط کر لی گئیں، یہ ایک ایسے مسافر سے پکڑی گئیں جو بیرون ملک سے آیا تھا، کویت کسٹمز نے بتایا کہ مسافر اپنی جرابوں کے اندر چھپائی گئی گھڑیاں لے کر آیا ہے، جس کی کوشش تھی کہ وہ کسٹم انسپکشن کے دوران پکڑے جانے سے بچ جائے۔ حال ہی میں کویت میں ڈیزل چوری کے الزام میں بھی 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا، ایک آئل کمپنی میں کام کرنے والے 2 پاکستانی ٹینکر ڈرائیوروں پر تقریباً 4 ہزار لٹر ڈیزل چوری کرنے کا الزام ہے اور یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب صبیہ کے علاقے میں ایک آئل فیلڈ کے سپروائزر کو ڈیزل کی کمی کا شک ہوا جو فیلڈ میں خصوصی مشینوں کو چلانے کے لیے استعمال کیا جارہا تھا ، اس ڈیزل کی چوری کا الزام 2 پاکستانی ڈرائیوروں پرلگایا گیا جو کمپنی میں ٹینکر ڈرائیور کے طور پر کام کر رہے تھے ، اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے یہ کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا جس نے محکمہ فوجداری تفتیش کو ڈرائیور اور چوری شدہ سامان کی تلاش اور تفتیش کے بعد دونوں پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں