بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا جدید نظام نصب کرنے کا اعلان

ہائی ٹیک سسٹم مختلف موسمی حالات میں بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے 360 ڈگری پر محیط ماحول کے خوبصورت نظارے کے ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے ہموار آپریشنز کا باعث بنے گا

Sajid Ali ساجد علی منگل 17 جنوری 2023 16:21

بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا جدید نظام نصب کرنے کا اعلان
منامہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 17 جنوری 2023ء ) خلیجی ملک نے بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا جدید نظام نصب کرنے کا اعلان کردیا۔ بحرین نیوز ایجنسی (بی این اے) کی رپورٹ کے مطابق ملک کی وزارت نقل و حمل اور مواصلات نے بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے لیے ایک نیا سمولیشن سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا ہے، نیا نظام جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور پر ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے لیے ایک مربوط پلیٹ فارم فراہم کرے گا، ہائی ٹیک سسٹم مختلف موسمی حالات میں بحرین انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے 360 ڈگری پر محیط ماحول کے خوبصورت نظارے کے ساتھ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے ہموار آپریشنز کی اجازت دیتا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نئے نظام کو ریڈیو کمیونیکیشنز، زمینی ٹریفک ریڈار، موسمیاتی معلومات اور ہوائی اڈے کے میدانوں پر فضائی ٹریفک کے انتظام کے لیے استعمال ہونے والے دیگر جدید آلات کی نمائندگی کرنے کے لیے ورچوئل سسٹمز کی مدد حاصل ہے، یہ سول ایوی ایشن کی جانب سے فضائی نیوی گیشن سروسز کو حفاظت اور معیار کی اعلیٰ ترین سطحوں پر بڑھانے اور بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے معیارات اور ضروریات کے تحت قومی کیڈرز کی مہارتوں کو نکھارنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹیشن اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر محمد بن ثمر الکعبی نے کہا انہیں خوشی ہے کہ ایئر کنٹرولرز نے نئے سمولیشن سسٹم پر تربیت شروع کر دی ہے، بحرین کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حقیقی ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور کے آپریشنز کی حقیقت جیسا ماحول فراہم کرنے میں نئے نظام کی نہایت اہمیت ہے، نیا نظام متعدد منظرناموں کی نقل، ہنگامی تربیت اور ہوائی اڈے پر فضائی ٹریفک کے انتظام کے بہترین طریقوں کا عملی تجربہ فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ ہوائی ٹریفک کنٹرولرز کے لیے بیرونی تربیت سے متعلق اخراجات کو کم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں