بحرین ایئرپورٹ سے سفر پر منامہ شہر کی مفت سیر کی پیشکش

بحرین بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے ٹرانزٹ مسافر مفت میں منامہ کی سیر کر سکیں گے

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 13 جولائی 2023 15:38

بحرین ایئرپورٹ سے سفر پر منامہ شہر کی مفت سیر کی پیشکش
منامہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 جولائی 2023ء ) بحرین ایئرپورٹ انتظامیہ نے شہر کی مفت سیر کی پیشکش کردی۔ عالمی میڈیا کے مطابق بحرین بین الاقوامی ہوائی اڈے (BIA) سے سفر کرنے والے ٹرانزٹ مسافر مفت میں شہر کی سیر کر سکتے ہیں، اس سلسلے میں گلف ایئر، بحرین ایئرپورٹ کمپنی اور بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشنز اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے ایک اعلان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پانچ سے 24 گھنٹے کے ٹرانزٹ والے مسافر مفت بحرین کے دارالحکومت کی سیر کا لطف اٹھا سکتے ہیں، مسافر ٹور کے دوران بحرین کے اہم اور تاریخی مقامات کا نظارہ کرسکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ سروس گلف ایئر، بی آئی اے، بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشنز اتھارٹی کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کی جا رہی ہے، اس آفر میں فراہم کردہ ٹرانسپورٹیشن کے ساتھ یقینی طور پر ان لوگوں کو فائدہ پہنچے گا جنہیں ہوائی اڈے پر گھنٹوں انتظار کی زحمت سے گزارنا پڑتا ہے، یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ان دوروں کے دوران ایک قابل اعتماد اور محفوظ سیاحتی ٹرانسپورٹیشن سروس فراہم کی جائے گی تاکہ سیاحوں کو دوبارہ بحرین آنے کی ترغیب دی جا سکے۔

(جاری ہے)

بحرین ٹورازم اینڈ ایگزیبیشنز اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر ناصر قائیدی نے سروس فراہم کرنے کے لیے اتھارٹی کے اندر ایک سرشار ٹیم کی مکمل تیاری کا یقین دلایا اور کہا کہ سفر کے دوران ہوائی اڈے سے گزرنے والے مسافروں کو مدت کے مطابق ایک جامع سیاحتی پروگرام تک رسائی حاصل ہوگی، یہ دورہ سیاحوں کے تجربے کو تقویت دینے کے لیے تفریحی اختیارات، ورثے اور اہم سیاحتی مقامات سمیت پیشکشوں کی ایک وسیع رینج پر مشتمل ہوگا۔

اس موقع پر گلف ایئر گروپ ہولڈنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیفری گوہ نے کہا کہ بحرین نا صرف کاروباری اور تفریحی سیاحوں کے لیے ایک بڑھتی ہوئی پرکشش منزل ہے بلکہ مشرق اور مغرب کے درمیان ایک اسٹریٹجک گیٹ وے بھی ہے، بی آئی اے کے ذریعے روزانہ سیکڑوں سیاحوں کی آمدورفت کے باعث بہت سے لوگوں کو ہوائی اڈے کی حدود سے باہر ملک کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا، ہمیں امید ہے اس نئی سروس کا تعارف مسافروں کے تجربے میں اضافہ کرے گا، وزیٹرز کو بحرین کی جانب سے پیش کیے جانے والے تمام قابل ذکر پرکشش مقامات کی بہتر تفہیم فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں