بحرین کا 4 دن کی تعطیلات کا اعلان

خلیجی ملک میں عاشورہ کی تعطیل کے لیے چار روزہ ویک اینڈ ہوگا

Sajid Ali ساجد علی ہفتہ 22 جولائی 2023 16:09

بحرین کا 4 دن کی تعطیلات کا اعلان
منامہ  ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 جولائی 2023ء ) خلیجی ملک بحرین نے عاشورہ کی مناسبت سے طویل ویک اینڈ کا اعلان کردیا۔ عریبین بزنس کے مطابق بحرین نے آئندہ عاشورہ کی تعطیل کے لیے چار روزہ ویک اینڈ کا اعلان کیا ہے، ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ نے عاشورہ کی چھٹی کے موقع پر ایک سرکلر جاری کیا، سرکلر میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی وزارتیں اور سرکاری ادارے جمعہ 28 جولائی اور ہفتہ 29 جولائی کو بند رہیں گے۔

سرکلر سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ دو سرکاری تعطیلات کے ساتھ ملتی ہیں، اس لیے 30 جولائی اور 31 جولائی کو اس کے بدلے میں چھٹیاں دی جائیں گی، اس کا مطلب ہے کہ مملکت میں لوگوں کے پاس جمعرات، جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے ساتھ چار دن کا ویک اینڈ ہوگا۔

(جاری ہے)

بتاتے چلیں کہ بحرین غیر ملکیوں کیلئے 10 بہترین ممالک میں شامل ہے، ویزا حاصل کرنے، مقامی حکام کے ساتھ معاملات اور ملک میں بینک اکاؤنٹ کھولنے میں آسانی کے نتیجے میں بحرین تارکین وطن کے لیے دنیا کی اعلیٰ منزلوں میں نویں نمبر پر ہے، یہ بات عالمی ایکسپیٹ نیٹ ورک انٹر نیشنز کی شائع کردہ ایک رپورٹ میں سامنے آئی ہے، جو 171 قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 12 ہزار 065 جواب دہندگان اور دنیا بھر کے 172 ممالک میں رہنے والے سروے پر مبنی ہے، اس لسٹ میں میکسیکو سرفہرست ہے، اسپین اور پانامہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، ملائیشیا اور تائیوان بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہوئے، اس لسٹ میں بحرین مشرق وسطیٰ سے سب سے زیادہ درجہ بندی کرنے والا ملک تھا، جس میں متحدہ عرب امارات 11 ویں، عمان 12 ویں اور سعودی عرب 28 ویں نمبر پر تھا، قطر 31 ویں جبکہ کویت 53 ویں نمبر پر ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکیوں کے لیے کچھ بدترین مقامات میں جنوبی کوریا، جرمنی، جنوبی افریقہ، اٹلی اور جاپان شامل ہیں، سروے میں ان مقامات پر موجود تارکین وطن کی زندگیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جب کہ جواب دہندگان کے ان کے متعلقہ ممالک کے ساتھ اطمینان کے بارے میں پانچ اشاریوں میں گہرائی سے معلومات فراہم کی گئی ہیں، جن میں معیارِ زندگی، رہائش میں آسانی، بیرون ملک کام کرنا، ذاتی مالیات، اور ایکسپیٹ ایسنسیشل انڈیکس شامل ہیں۔

منامہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں