کورونا وائرس نے بنگلہ دیش کے مذہبی امور کے وزیر کی جان لے لی

اتوار 14 جون 2020 18:50

کورونا وائرس نے بنگلہ دیش کے مذہبی امور کے وزیر کی جان لے لی
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2020ء) بنگلہ دیشی کابینہ کے رکن اور مذہبی امور کے وزیر مملکت شیخ محمد عبداللہ کا نئے کورونا وائرس کی وجہ سے لگنے والی بیماری کووڈ انیس کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ حکام نے ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ محمد عبداللہ کے ذاتی معاون نے بتایا کہ ان کی طبیعت کل ہفتے کی رات کافی خراب ہوئی اور سانس لینے میں بہت مشکل ہونے لگی، تو انہیں فوری طور پر ڈھاکا کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ وہاں کچھ ہی دیر بعد ان کا انتقال ہو گیا۔ انتقال کے بعد ان کے ٹیسٹ سے پتا چلا کہ وہ کووڈ انیس میں مبتلا تھے۔ عبداللہ کی تدفین جنوب مغربی ضلع گوپال گنج میں کی جائے گی، جو ان کا آبائی علاقہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

ڈھاکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں