بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم کے مجوزہ دورے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 14 مارچ 2021 15:20

بنگلہ دیش میں بھارتی وزیر اعظم کے مجوزہ دورے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2021ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجوزہ دورہ بنگلہ دیش کے خلاف بنگلہ دیش کے لوگوں نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیری میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نعرے لگارہے تھے کہ بنگلہ دیش کے عوام قاتل مودی کو بنگلہ دیش کی سرزمین پرخوش آمدید نہیں کہیں گے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر’’مودی فسطائی حکومت کا دوست ہے ،بنگلہ دیش کے عوام کا نہیں‘‘جیسے نعرے درج تھے ۔

مظاہرین نے کہا کہ ہم جلد ہی اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے جو ہمارے بھائیوں کو قتل کرانے میں ملوث ہے۔ مظاہرین نے کہا کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں مودی کا وقت چلا گیا ہے اور اب بنگلہ دیشی عوام کی سربلندی کا وقت ہے۔نریندر مودی منگل کو بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ بنگلہ دیش کو بھارت سے ملانے والے ایک پل کا افتتاح کریںگے۔

ڈھاکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں