یورو کپ کے میچ کے دوران تشویش ناک مناظر

فن لینڈ کیخلاف میچ کے دوران ڈنمارک کا کھلاڑی اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا، سانس مکمل طور پر بند ہوگئی، میچ ہنگامی طور پر معطل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 جون 2021 23:34

یورو کپ کے میچ کے دوران تشویش ناک مناظر
کوپن ہیگن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2021ء) یورو کپ کے میچ کے دوران تشویش ناک مناظر، فن لینڈ کیخلاف میچ کے دوران ڈنمارک کا کھلاڑی اچانک بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹبال کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ یورو کپ کے آغاز کے دوسرے ہی روز تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈنمارک اور فن لینڈ کے میچ کے دوران اس وقت میدان میں ہلچل مچ گئی جب ڈنمارک کے فٹبالر ایرکسن اچانک بے ہوش کر میدان میں گر پڑے۔

(جاری ہے)





اس دوران ریفری نے فوری میچ روک دیا اور جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ ایرکس کا سانس مکمل طور پر بند ہو چکا۔ ایرکسن کے بے ہوش ہو جانے پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس تشویش ناک صورتحال کے دوران ڈنمارک کے کپتان نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور آگے بڑھ کر ایرکسن کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب رہے۔ جبکہ میڈیکل ٹیم نے ایرکسن کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد میچ کو ہنگامی طور پر معطل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کوپن ہیگن میں شائع ہونے والی مزید خبریں