مصر میں ٹرین حادثہ،ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 49ہوگئی

السیسی کامتاثرہ خاندانوں سے دکھ کا اظہار ،ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایاجائے،مصری صدر

اتوار 13 اگست 2017 13:50

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) مصر کے شہر اسکندریہ میں 2ٹرینوں کے تصادم میں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 49 ہوگئی جبکہ 120افراد زخمی ہیں جن میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر ی صدر عبدالفتح السیسی نے حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاکتیں 49 ہوگئی ہے جبکہ اس سے قبل مصری وزارت صحت نے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 36 بتائی تھی، جس کے بعد مزید 13 زخمی افراد دم توڑ گئے۔وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ریل فنی خرابی کے باعث کھڑی تھی کہ دوسری ریل روانی میں ٹکرا گئی، جس کے باعث خوفناک حادثہ رونما ہوا، اسکندریہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔رپورٹس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو چادروں اور کمبلوں کے ذریعے ریلوے ٹریک سے باہر نکال کر قریبی کھیت میں رکھا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں