دانتوں سے بیک وقت تین کاریں کھینچنے والامصری نوجوان

ٹائسن پوری تلوار نگل سکتا ہے، انگاروں پر ، ٹوٹے شیشے کے ٹکڑوں اور کیلوں پر بھی چل سکتا ہے،رپورٹ

پیر 14 اگست 2017 12:52

دانتوں سے بیک وقت تین کاریں کھینچنے والامصری نوجوان
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء)غیرمعمولی جسمانی طاقت کے حوالے سے دنیا میں کئی لوگ مشہور ہوئے جو دانتوں سے کاریں کھینچنے یا بھاری بھرکم چیزیں اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسے ایک صاحب مصر میں پائے جاتے ہیں جو معجزانہ جسمانی طاقت اور قوت کے مالک ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مصرمیں32 سالہ محمد عطیہ کو مقامی لوگوں نے ’سپرمین‘ کا لقب دیا ہے جب کہ وہ اپنا تعارف ٹائیسن کے نام سے کرتے ہیں۔

محمد العطیہ شوشان المعروف ٹائیسن یا سپرمین کا آبائی علاقہ شمالی گورنری دقھلیہ کے قصبے المنصورہ کی نقطیہ کالونی ہے۔اس کا کہنا تھا کہ قدرت نے اسے بے پناہ جسمانی صلاحیت سے نوازا ہے۔ وہ اپنے بالوں کے ساتھ ایک ہی بہ یک وقت تین تین کاریں کھینچ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پوری پوری تلوار نگل سکتا ہے اور بغیر کسی تکلیف کے اسے باہر نکال سکتا ہے۔ انگاروں پر چلنے، ٹوٹے شیشے کے ٹکڑوں اور کیلوں پر چل سکتا ہے۔

اپنے سر سے بھاری پتھر توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پتھر تورٹے ہوئے اس کے سر کوئی چوٹ نہیں آتی۔محمد ٹائیسن کے نام سے اپنا تعارف کرانے کے بعد مصری ’سپرمین‘ نے بتایا کہ اسے اس کی جسمانی صلاحیت اور طاقت کا پتا اس وقت چلا جب اس کی عمر چھ سال تھی،وہ اپنے گاؤں میں جب بھی فٹ بال یا کوئی دوسرا کھیل کھیلتا تو ہر بار کامیاب ہوتا۔ ایک بار فٹ بال کے ایک مقابلے کے اختتام پر ہارنے والی بارہ رکنی ٹیم اس کے پیچھے پڑ گئی اور انہوں نے اسے بہت مارا۔

ٹائیسن کا کہنا تھاکہ اس نے بدلہ لینے کا فیصلہ کیا اور ایک کھجور کاتنا توڑ کر ان کے پیچھے بھاگا۔ تھوڑ دور بھاگنے کے بعد اسے اس کے والد کی آواز سنائی دی جو خود بھی پیچھے پیچھے بھاگ رہے تھے۔ انہوں نے ٹائیسن کو لڑکوں کا پیچھا کرنے سے منع کیا۔ وہ کہتا ہے کہ میں حیران تھا کہ میرے ہاتھ میں کھجور کے تنے کا وزن 100 کلو گرام سے زیادہ تھا اور اس وقت اس کی عمر چھ سال تھی۔

ٹائیسن کا کہنا تھا کہ اس کے والد نے اپنے ایک دوست جو المنصورہ اسٹیڈیم میں ملازم تھے کی معاونت سے اسے کشتی کے مقابلوں میں شامل کرنے کی کوشش کی تو وہ اس میں کامیاب رہے۔ اس نے بھاری چیزیں اٹھانے، باکسنگ کرنے اور چھلانگیں لگانے سمیت متعدد دیگر مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی۔ 1500 میٹر دوڑ کے ایک مقابلے میں بھی وہ جیت گیا۔ٹائیسن کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی طاقت کا ایک اور جگہ مظاہرہ کیا اور ایک آٹو بس کو کھینچ لیا۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بالوں سے تین تین کاریں کھینچ سکتا ہے۔ سیکڑوں کلو وزنی چیزیں اٹھا کر نہ صرف چل سکتا ہے بلکہ دوڑ سکتا ہے۔اس کا کہنا تھاکہ وہ اپنے دانتوں یا بالوں سے طیارہ کھینچنے کے لیے تیار ہے۔ وہ اپنی جسمانی طاقت کو فلمی دنیا میں آزمانا چاہتا ہے۔ اگر حکومت اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہے تو اس سے رابطہ کرے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں