مصر نے غزہ پٹی کیلئے جانیوالی الجزائر کی انسان دوستانہ امداد روک دی

ہفتہ 19 اگست 2017 18:25

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) مصری حکومت نے غزہ پٹی کے لئے جانیوالی الجزائر کی انسان دوستانہ امداد روک دی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری حکام نے رفح گذرگاہ بند کرکے غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے جانے والی الجزائر کی انسان دوستانہ امداد روک دی۔چودہ گاڑیوں میں لوڈ امدادی سامان میں ادویات، طبی وسائل اور بجلی کے جنریٹر ہیں۔

(جاری ہے)

یہ امدادی اشیا الجزائر کی بندرگاہ الجزیرہ سے اسپین کی ایک بندرگاہ پہنچائی گئیں اس کے بعد وہاں سے مصری بندرگاہ پورٹ سعید منتقل ہوئیں تاکہ وہاں سے یہ انسان دوستانہ امداد غزہ کے محصور فلسطینیوں تک پہنچائی جاسکیں۔مصر اور غزہ کی سرحدپر واقع رفح گذرگاہ واحد راستہ ہے جہاں سے غزہ کے محصور عوام بیرونی دنیا سے رابطہ کرسکتے ہیں لیکن مصری حکومت صیہونی حکومت کے مفادات کی تکمیل اور فلسطینیوں پر دبا ڈالنے کی غرض سے اکثر و بیشتر اس گذرگاہ کو بند کردیتی ہے۔صیہونی حکومت نے دوہزار چھے کے فلسطین کے عام انتخابات میں حماس کی شاندار کامیابی کے بعد سے غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں