حج پرواز کی روانگی سے قبل مصری حاجی کی روح پرواز کرگئی

اتوار 20 اگست 2017 15:00

حج پرواز کی روانگی سے قبل مصری حاجی کی روح پرواز کرگئی
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اگست2017ء) مصری عازم حج احرام کی حالت میںجہاز کے ٹیک آف کرنے سے قبل ہی وہ دم توڑ گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 26 سالہ الحاج مصطفی السید حسوبہ احرام باندھ کر قاہرہ سے جدہ آنے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز 386 پر سوار ہوا۔ احرام باندھ کر طیارے میں سوار ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اس کے جسم میں خون کی گردش میں شدید کمی کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

(جاری ہے)

طیارے کے پائلٹ کو بتایا گیا کہ جہاز میں سوار ہونے والا ایک مسافر بے ہوش ہوگیا ہے جس پر ڈاکٹر کو طلب کیا گیا۔ قاہرہ کے ہوائی اڈے کے ڈاکٹر نے مسافر کا معائنہ کیا تو پتا چلا کہ خون کی گردش رکنے کے باعث اس کی موت واقع ہوچکی ہے۔اس کے بعد احرام کی حالت میں اس کی میت جہاز سے اتار کر ورثا کے حوالے کردی گئی۔ جہاز میں شہری کی ناگہانی موت کی بنا پر جہاز اپنے مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں