مصر میں انسانی اعضا کی تجارت میں ملوث12افراد گرفتار

گرفتار شدگان بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہیں جو عالمی پیمانے پر انسانی اعضاکی تجارت میں ملوث ہے،وزارت داخلہ

بدھ 23 اگست 2017 14:30

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اگست2017ء) مصری پولیس نے انسانی اعضاء کی تجارت کے الزام میں 12افراد کو گرفتار کرلیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری وزارت داخلہ نے کہاہے کہ گرفتار شدگان میں ملک کے معروف ڈاکٹر بھی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ غریب اور بیروزگار مصریوں کو خطیر رقوم کے عوض اپنے اعضا فروخت کرنے پر اکساتے ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار شدگان بین الاقوامی گروہ کا حصہ ہیں جو عالمی پیمانے پر انسانی اعضاکی تجارت میں ملوث ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پولیس نے 3ڈاکٹر،4نرس، اسپتال میں دیگر فرائض انجام دینے والے 6افراد کے علاوہ مڈل مین کا کردار ادا کرنے والے 2افراد کو گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں