ٹرمپ کو امریکا مصر اچھے تعلقات کی امید

جمعہ 25 اگست 2017 10:30

ٹرمپ کو امریکا مصر اچھے تعلقات کی امید
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کو ٹیلی فون کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ اور اس کوشش میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ کو دور کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مصر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیر رات صدر السیسی کو ٹیلی فون کیا اور دونوںکے درمیان مضبوط دوستی کی تصدیق کی۔ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور اس کوشش میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ کو ختم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں