مصر ی خاتون میزبان نے براہ راست نشریات میں ہونٹوں کی سرجری کروا کر ناظرین کو حیران کر دیا

اتوار 27 اگست 2017 15:20

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اگست2017ء) مصر کی ایک خاتون میزبان نے ٹی وی پروگرام کے دوران براہ راست نشریات میں ہونٹوں کو نمایاں اور خوب صورت بنانے کی سرجری کروا کر ناظرین کو حیران کر دیا۔سیٹلائٹ چینل ایکسٹرا نیوز کے پروگرام "الاطبا" (ڈاکٹرز) کی میزبان میری نعیم نے اپنے پروگرام میں ہونٹوں کی سرجری کی ماہر خاتون ڈاکٹر رحاب الجمال کو دعوت دی تھی۔

(جاری ہے)

رحاب نے ناظرین کے لیے لپ فلر انجیکشن کے ذریعے ہونٹوں کو نمایاں کرنے کی سرجری کے طریقہ کار اور اس کے فوائد تفصیل کے ساتھ بیان کیے۔ ساتھ ہی اس طریقہ کار کے خطرات سے بچنے کے لیے مفید ہدایات سے بھی آگاہ کیا۔بعد ازاں ڈاکٹر رحاب نے ناظرین کے سامنے سرجری کے آسان ہونے کو واضح کرنے کے واسطے خاتون میزبان میری کے ہونٹوں کو انجیکشن لگانے کا فیصلہ کیا۔ میری نے ڈاکٹر کے اس ارادے پر فورا آمادگی کا اظہار کر ڈالا اور ایسے منظر کا ذریعہ بن گئی جو ناظرین کے لیے بڑی حد تک ایک دہشت ناک تجربہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں