مصر،منشیات کے عادی سرکاری ملازمین کے اچانک ٹیسٹ

پیر 28 اگست 2017 12:14

مصر،منشیات کے عادی سرکاری ملازمین کے اچانک ٹیسٹ
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2017ء) مصر میں منشیات کے استعمال کے خلاف ملک گیر مہم میں سرکاری ملازمین کو بھی شامل کرکے ان کے بھی ٹیسٹ کیے جائیں گے۔العریبہ نیوز کے مطابق مصر کے ایک سرکاری عہدہ دار نے بتایا ہے کہ ان ٹیسٹوں کے ذریعے اس بات کا تعیّن کیا جائے گا کہ آیا انتظامی کیڈر کا کوئی افسر منشیات کا استعمال تو نہیں کررہا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کی مرکزی تنظیم برائے انتظام و انصرام کے سربراہ محمد جمیل کا کہنا ہے کہ اگر ٹیسٹوں کے بعد کوئی سرکاری ملازمین منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا پائے گئے توپھر ان کا علاج کیا جائے گا۔انھوں نے مذید کہا کہ ایسے ملازمین کو فوری طور پر ان کی ذمے داریوں سے ہٹا دیا جائے گا اور پھر ان کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی شروع کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں