مصر میں ٹرک سے تصادم کے بعد مسافر بس پل سے نیچے جا گری ، 14 افرادہلاک،42زخمی

بدھ 30 اگست 2017 14:35

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اگست2017ء) مصر میں مسافر بس پل پر ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے جنوب میں واقع صوبے بنی سیوف میں پیش آیا جس میں 14افراد ہلاک اور 42زخمی ہوگئے جنھیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔زخمیوں میں 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔واضح رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں ۔اس کی بڑی وجہ شاہراہوں کی خستہ حالی ہے۔زیادہ تر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ٹریفک قوانین کی بھی عام خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں اور ان پرسختی سے عمل درآمد نہیں کرایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں