قائداعظم پوری قوم کے رہبر و رہنما ہیں‘ان کی بے لو ث خدمات کے نتیجے میں ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں ‘شر پسندوں نے ریذیڈینسی پر حملہ کر کے قوم کی غیرت کو للکارا ہے ‘اغیار کے ایجنٹ اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے، قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کے آرگنائزر اسحاق چوہان کا بیان

منگل 25 جون 2013 15:21

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25جون 2013ء) قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل کے آرگنائزر اسحاق چوہان نے کہا ہے کہ قائداعظم  پوری پاکستانی قوم کے رہبر و رہنما ان کی بے لو ث خدمات عظیم جدوجہد کے نتیجے میں آج ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں شر پسندوں نے قائداعظم ریذیڈینسی پر حملہ کر کے پوری قوم کی غیرت کو للکارا ہے اغیار کے ایجنٹ اپنے عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

حکومت وقت دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔

(جاری ہے)

گزشتہ رو زجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی رہائش گاہ کو از سر نو تعمیر کیا جائے اور سیکورٹی کے موثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ اسحاق چوہان نے گلگت میں 10غیر ملکی سیاحوں کی ہلاکت پر سخت تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا دین اسلام بلکہ انسانیت سے بھی کوئی تعلق نہیں یہ ساری سازشیں اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کی سازشیں ہیں۔ اسحاق چوہان نے کہا کہ پاکستانی قوم اتحاد و یکجہتی کی فضاء کو برقرار رکھتے ہوئے شرپسندوں کے مذموم ہتھکنڈوں کو خاک میں ملا دیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں