مصر‘ ملک میں نافذ ایمرجنسی حالت کو مزید3 ماہ تک برقرار رکھنے کی تجویز منظور

جمعہ 23 جون 2017 12:15

مصر‘ ملک میں نافذ ایمرجنسی حالت کو مزید3 ماہ تک برقرار رکھنے کی تجویز منظور
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2017ء) مصر کی حکومت نے صدر عبدالفتاح السیسی کی جانب سے ملک میں نافذ ایمرجنسی حالت کو مزید3 ماہ تک برقرار رکھنے کی تجویز منظور کر لی ۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنگامی حالت کی منظوری ملکی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مصر میں رواں برس اپریل میں پارلیمنٹ نے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں کثرت رائے سے ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد کو منظور کیا تھا۔

ایمرجنسی میں تازہ اضافہ اٴْسی منظور شدہ قرارداد کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی کے تحت حکومت کو مخالفین اور انتہا پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے وسیع اختیارات حاصل ہیں۔ دوسری جانب مصری پولیس نے مسیحیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کرنے والے سات افراد کی ہلاکت کا بتایا ہے۔

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں