مصر میں قتل کے الزام میں اطالوی سیاح گرفتار

پیر 14 اگست 2017 12:03

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) مصر میں ہوٹل سپروائزر کے قتل کے الزام میں اطالوی سیاح کو گرفتار کر لیا گیا۔ العریبہ نیوز کے مطابق مصر کے ساحلی سیاحتی مقام مرسی علم میں ہوٹل سپروائزر حمد عبدالحمید اطالوی سیاح سے ہاتھا پائی کے بعد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد پولیس کے اطالوی سیاح کو گرفتار کر لیا۔ ایک اطالوی سیاح کو ہوٹل کے سپروائزر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہوٹل کے نگران انجنئیر طارق احمد عبدالحمید نے اطالوی سیاح کو ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے پر خبردار کیا تھا۔اس پر ان دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی اور اطالوی سیاح کے تشدد سے طارق احمد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اطالوی سیاح ایوان پاسکال مورو نے مقتول کی ناگہانی موت کا سبب بننے کا اعتراف کر لیا ہے۔اس مشتبہ ملزم کو پولیس نے مزید سات روز کے لیے ریمانڈ پر تحویل میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں