- Home
- International
- News
- ملک کے 70ویں یوم آزادی چین ،ْمصر ،ْ ہانگ کانگ اور ترکی میں جوش وجذبے سے منایاگیا
ملک کے 70ویں یوم آزادی چین ،ْمصر ،ْ ہانگ کانگ اور ترکی میں جوش وجذبے سے منایاگیا
پاکستانی سارتخانوں میں تقاریات کا اہتمام ،ْ پرچم کشائی کی گئی ،ْ صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
پیر 14 اگست 2017 19:36
(جاری ہے)
پاکستان انٹرنیشنل سکول قاہرہ کے طلباء و طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ملی نغموں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
مصر کے سرکاری اخبار نے اس موقع پر خصوصی اشاعت کا اہتمام بھی کیا تھا۔ بعد ازاں پاکستانی سفیر نے مصری ذرائع ابلاغ سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور مصر کے درمیان تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ ادھر چین کے خود مختار علاقہ ہانگ کانگ میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالہ سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ہانگ کانگ میں پاکستان کے قونصل جنرل عبدالقادر میمن نے قومی پرچم لہرایا۔ پاکستان کلب میں منعقدہ تقریب میں سینکڑوں پاکستانی اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر اور وزیرِاعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھے گئے اور ملک کیلئے خصوصی دعائیںمانگی گئیں۔دریں اثناء ملک کے 70 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی، پاکستانی طلباء و طالبات، سفارتخانہ کے اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر انقرہ میں پاکستان کے ناظم الامور سیّد علی اسد گیلانی نے قومی پرچم لہرایا اور صدر اور وزیراعظم پاکستان کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔ پاکستانی ناظم الامور نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان کے قائدین اور کارکنوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم رکھنا ہو گا اور ملک کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان برادر اور دوست ممالک ہیں، یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد اور کراچی میں فضائی مظاہروں میں ترک فضائیہ ’’سولو ترک‘‘ کی شمولیت نے پوری پاکستانی قوم کا دل جیتا ہے۔ انہوں نے تقریب کے شرکاء کو بتایا کہ دونوں ممالک عنقریب مشترکہ ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے، یہ ٹکٹ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر جاری ہو گا۔ بعد ازاں پاکستانی سفیر نے بچوں کے ہمراہ آزادی کا کیک کاٹا۔ دوسری جانب پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے قومی پرچم لہرایا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ پاکستانی سفیر نے یوم آزادی کے موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔ پاکستانی سفیر نے چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے تمام پاکستانی متحد ہیں۔ انہوں نے تحریک پاکستان کے اکابرین کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان قربانیوں کے نتیجہ میں پاکستان معرض وجود میں آیا، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نے اپنے وطن کو ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی طلباء و طالبات نے ملی نغمے گائے۔ بعد ازاں جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
’بغیر کسی ٹھوس شرعی عذر کے بیوی کو طلاق دینا ظالمانہ عمل اور غیر اخلاقی جُرم ہے‘
”وضو کے لیے پانی کا استعمال اسراف ہے ،گیلے ٹشو کا استعمال کریں“
مصر میں 2 مسافر ٹرینوں کا خوفناک تصادم
بے رحم عرب شوہر نے بیوی کو سڑک پر قتل کر ڈالا، ہولناک واقعے کی ویڈیو وائرل
”اونچی آواز میں بات کیوں کی؟“
اسلامی ملک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کئی امریکی فوجی ہلاک
”فرانس میں اُستاد کا سر قلم کرنے والا دہشت گرد دینِ محمدی کی ترجمانی نہیں کرتا“
مصر میں ایک گھرانے کے تمام افراد کورونا سے انتقال کر گئے
مصر کے ٹی وی چینل نے 4 منٹ پہلے ہی مغرب کی اذان دے دی
ایسی شاندار موت کہ زندگی بھی رشک کر اُٹھے
”کھانا جلدی تیار کیوں نہیں کیا؟“
کم سن لڑکی کو سوتیلے باپ نے مسلسل جنسی زیادتی کے بعد حاملہ کر دیا
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری