قاہرہ کے ساتھ تعلقات مستحکم کرناچاہتے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 25 اگست 2017 19:45

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اگست2017ء) امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتح السیسی کوبتایاہے کہ وہ قاہرہ کے ساتھ تعلقات مستحکم کرناچاہتے ہیں ،یہ بات جمعہ کے روزالسیسی کے دفترنے بتائی ہے ،کیونکہ اس سے قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ واشنگٹن نے مصرکیلئے امدادمیں کٹوتی کی ہے ۔مصرنے انسانی حقوق کی تشویش کی بناء پربعض فوجی اورمالیاتی امدادروکے جانے کے امریکی فیصلے پراحتجاج کیاتھا۔

(جاری ہے)

صدارتی آفس کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ اپنے فون کال میں ٹرمپ نے السیسی کے ساتھ مصراورامریکہ کے درمیان دوستی کومستحکم کرنے کااعادہ کیا۔بیان کے مطابق امریکی صدرنے کہاکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان فروغ ہوتے تعلقات کوجاری رکھنے کے خواہشمندہیں اوران تمام رکاوٹوں پرقابوپالیں گے جوان کومتاثرکرے ۔جنوری میں ٹرمپ کے عہدہ صدارت پربراجمان ہونے کے بعدمصرکے ساتھ امریکی تعلقات میں بہتری آئی ہے اورشمالی افریقی ملک میں انسانی حقوق کے معاملات پراس سے قبل ان کے پیشروباراک اوبامہ نے سخت مؤقف اپنایاتھا۔اوبامہ نے عارضی طورپراس وقت مصرکی امدادمعطل کردی تھی جب جولائی 2013ء میں صدرمحمدمرسی کی حکومت کاتختہ الٹ دیاگیاتھااورمرسی کے حامیوں پرخونریزتصادم کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں