مصر میں منشیات کے عادی سرکاری ملازمین کے اچانک ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

پیر 28 اگست 2017 15:50

ٴْٴْٓقاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اگست2017ء) مصر میں منشیات کے عادی سرکاری ملازمین کے اچانک ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر میں منشیات کے استعمال کے خلاف ملک گیر مہم چلائی جارہی ہے اور اب اس میں سرکاری ملازمین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔اس کے تحت نشے کی لت کا شکار سرکاری ملازمین کے اچانک ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مصر کے ایک سرکاری عہدہ دار نے بتایا ہے کہ ان ٹیسٹوں کے ذریعے اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا انتظامی کیڈر کا کوئی افسر منشیات کا استعمال تو نہیں کررہا ہے۔ملک کی مرکزی تنظیم برائے انتظام و انصرام کے سربراہ محمد جمیل نے اتوار کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ اگر ٹیسٹوں کے بعد کوئی سرکاری ملازمین منشیات کے استعمال کی لت میں مبتلا پائے گئے توپھر ان کا علاج کیا جائے گا۔انھوں نے بتایا ہے کہ ایسے ملازمین کو فوری طور پر ان کی ذمے داریوں سے ہٹا دیا جائے گا اور پھر ان کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی شروع کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں