حکومتی بے حسی، مصری فٹ بائولر طارق الجزارپھل بیچنے پر مجبور

منگل 29 اگست 2017 14:44

حکومتی بے حسی، مصری فٹ بائولر طارق الجزارپھل بیچنے پر مجبور
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 اگست2017ء) قومی ہیروز کے حوالے سے معاشرتی اور حکومتی بے حسی کے نمونے جا بجا پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کی تازہ مثال مصر میں دیکھی گئی جہاں فٹ بال کے ایک سابق کھلاڑی اور ہیرو معاشرتی اور حکومتی بے حسی کے نتیجے میں بے روزگار ہے اور آج کل پیٹ پالنے کے لیے سڑک پر پھل فروخت کرنے پر مجبور ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق مصر کے فٹ بال طارق الجزار کو حال ہی میں الجیزہ کے گرانڈ میں پھلوں کی ٹوکری اٹھائے دیکھا گیا جہاں وہ معاشرتی بے حسی کی زندہ تصویر بنے پھل فروخت کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ طارق الجزار نے 2012 میں اٹلی میں ہونے والے گونگے بہرے کھلاڑیوں کے بین الاقوامی فٹ بال کپ میں حصہ لیا اور انہیں مصر کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ طارق کی پھل فروخت کرتے تصویر کو دیکھتے ہی لوگوں نے انہیں پہچان لیا۔ان کی موجودہ حالت پر شہریوں کو بہت دکھ پہنچا ہے اور سوشل میڈیا پر ان کی حمایت میں مہم چلائی جا رہی ہے۔ سماجی کارکنان اور فٹ بال شائقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طارق کا وظیفہ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معقول روزگار فراہم کرے۔

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں