مصر میں مسافر بس کو حادثہ، 14 افراد ہلاک،42 زخمی

بدھ 30 اگست 2017 10:10

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء) مصر میں مسافر بس پل پر ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور42 زخمی ہوگئے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق مصر کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ یہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے جنوب میں واقع صوبے بنی سیوف میں پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں14 افراد ہلاک اور42 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخنیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

بیان میں یہ نہیں بتایا ہے کہ یہ حادثہ کب رونما ہوا تھا۔واضح رہے کہ مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں۔اس کی بڑی وجہ شاہراہوں کی خستہ حالی ہے۔زیادہ تر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ٹریفک قوانین کی بھی عام خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں اور ان پرسختی سے عمل درآمد نہیں کرایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں