مصر ،ْ مسافر بس پل پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری ،ْ14 افراد ہلاک ،ْ42 زخمی

حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے جنوب میں واقع صوبے بنی سیوف میں پیش آیا ،ْزخمیوں میں سات افراد کی حالت نازک

بدھ 30 اگست 2017 12:38

مصر ،ْ مسافر بس پل پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری ،ْ14 افراد ہلاک ،ْ42 زخمی
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2017ء) مصر میں مسافر بس پل پر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد نیچے جا گری ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور42 زخمی ہوگئے ،ْزخمیوں میںبعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

مصر کی وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت قاہرہ سے جنوب میں واقع صوبے بنی سیوف میں پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں14 افراد ہلاک اور42 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے 7 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں