مصر: بہن نے خود پر گندی نظر رکھنے والے بھائی کو والدین کے ساتھ مِل کر قتل کر دیا

بھائی نے وقوعہ کے روز بھی اپنے والدین کے سامنے ہی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 12 فروری 2020 16:55

مصر: بہن نے خود پر گندی نظر رکھنے والے بھائی کو والدین کے ساتھ مِل کر قتل کر دیا
قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12فروری 2020ء) مصر میں ایک خاتون نے خود پر گندی نظر رکھنے اور متعدد جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے بھائی کو اپنے والدین کے ساتھ مِل کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ غریبیہ گورنریٹ کے شہر المحلّا الکبریٰ میں پیش آیا۔ جہاں خاتون نے بھائی کی ہوس پرستی کا خاتمہ اُس کی زندگی لے کر کر دِیا۔ وقوعہ کے روز خاتون کے بھائی کی ہمت اتنی بڑھ گئی کہ اُس نے والدین کے سامنے ہی اُس پر جنسی حملہ کر دیا۔

جس پر والدین اور متاثرہ خاتون کا صبر جواب دے گیااور انہوں نے اُس کی گردن کے گرد ایک کپڑا لپیٹ کر اُس کا دم گھونٹ دیا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع مِلی تھی کہ ایک رہائشی علاقے میں مقیم 40 سالہ شخص کا گلہ گھونٹ کر اسے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پولیس کی ٹیمیں موقع پر روانہ کر دی گئیں۔ جب متوفی کے گھر پہنچ کر تفتیش کی گئی تو اُس کے گھر والوں نے بتایا کہ مرنے والا شخص اپنی طلاق یافتہ بہن پر بُری نظر رکھتا تھا جو والدین کے ساتھ اُسی کے گھر میں مقیم تھی۔

بے شرم بھائی کی جانب سے پہلے بھی کئی بار بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ہوس پرست بھائی کئی بار رات کے وقت بہن کے کمرے میں داخل ہوتا اور اُسے جنسی فعل کے لیے مجبور کرتا، تاہم بہن کی جانب سے مزاحمت اور چیخ و پُکار کرنے پر والدین کمرے میں آ جاتے اور شیطان صفت بھائی کو اپنے غلیظ ارادوں کو پُورا کرنے کا موقع نہ مِل پاتا تھا۔

اس گھناؤنی صفت والی بھائی کے گندے ارادوں کا محلہ داروں کو بھی پتا چل چکا تھا کیونکہ مظلوم بہن کی جانب سے چیخ و پکار پر کئی بار ہمسایوں نے بھی آ کر اُسے جنسی زیادتی کا شکار ہونے سے بچایا تھا۔ وقوعہ کے روز ملزم نے اپنے والدین کے سامنے ہی بہن کو گندی نیت سے دبوچ لیا اور غلط کاری کرنے کی کوشش کی ۔ بس اس پربہن اور والدین کے ضبط کی انتہا ہو گئی اور انہوں نے رشتے کا تقدس پامال کرنے والے شخص کو اس کی گردن کے گِرد کپڑا لپیٹ کر مار ڈالا۔ اور یوں اس شخص کی شرمناک زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں