انسداد دہشتگردی عدالت نے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کے قتل کے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 جولائی تک توسیع کرد ی

جمعرات 27 جون 2013 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔27جون۔2013ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کے قتل کے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 جولائی تک توسیع دیدی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سماعت کے موقع پر زخمی ہونے کی بناء پر ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔ پولیس نے فاضل عدالت سے استدعا کی کہ ملزم عبداللہ عمر کے ریمانڈ میں توسیع دی جائے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تاحال ملزم کی شناخت پریڈ بھی نہیں کرائی جا سکی۔ فاضل جج نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں