اسلامی ملک میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کئی امریکی فوجی ہلاک

ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے، مرنے ہونے والوں میں 6 امریکیوں سمیت ایک فرانسیسی اور ایک چیک ریپبلیکن شہری شامل

Shehryar Abbasi شہریار عباسی جمعرات 12 نومبر 2020 22:00

اسلامی ملک میں  ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کئی امریکی فوجی ہلاک
قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین - 12 نومبر2020ء) اسلامی ملک مصر میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، 6 امریکی فوجیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کے صحرائے سینا میں جمعرات کے روز امریکہ کے مبصر مشن کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس میں چھ امریکی فوجیوں سمیت آٹھ مبصرین ہلاک ہو گئے ہیں، مرنے والے تمام افراد کا تعلق فوج سے ہے ۔

ہیلی کاپٹر میں ہلاک ہونے والوں میں 6 امریکی شامل ہیں جبکہ باقی دو مرنے والوں میں سے ایک فرانسیسی اور ایک چیک ریپبلیکن شہری ہے۔ ملٹی نیشنل فورس اینڈ آبزرور (ایم ایف او) نامی امریکی ادارے کا ہیلی کاپٹر اس علاقے میں روٹین کی گشت کررہا تھا ۔ ایم ایف او کے ایک عہدہ دار نے ہیلی کاپٹر کے اس حادثے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے اس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انھوں نے اس میں ہلاکتوں سے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی ہیں۔ واضح رہے کہ ایم ایف او کا گروپ 1979ء میں اسرائیل اور مصر کے درمیان کیمپ ڈیوڈ میں طے شدہ تاریخی امن معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا۔اس کا کام دونوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے کی شقوں کی نگرانی ہے۔ اس مشن کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ مشن امن معاہدے کے تحت چل رہا ہے، ہیلی کاپٹر کی تباہی کے بعد ایم ایف او نے تباہی کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے ۔

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں