”اونچی آواز میں بات کیوں کی؟“

عرب خاتون کا اپنے خاوند پر بدترین تشدد، بازو توڑ ڈالا، مظلوم خاوند نے بیوی کے ظلم سے نجات دلانے کی دُہائی دے دی

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 19 دسمبر 2020 16:18

”اونچی آواز میں بات کیوں کی؟“
قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 دسمبر2020ء) میاں بیوی کا رشتہ اگر خوشگوار ہو تو دونوں کی زندگی دُنیا پر ہی جنت کا نمونہ بن جاتی ہے جس کی آس پاس کے لوگ بھی مثالیں دیتے ہیں۔ لیکن اگر شوہر بیوی کی آپس میں نہ بنتی ہو تو پھر ساری زندگی جہنم کی طرح سے گزرتی ہے۔ ہر وقت کی چیخ چنگھاڑ لڑائی جھگڑا بچوں کا ہی نہیں آس پاس کے لوگوں کا سکون بھی غارت کر دیتا ہے۔

کئی بار میاں بیوی میں جھگڑا اتنا بڑھ جاتا ہے کہ کئی خاوند بیوی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنا دیتے ہیں۔ تاہم مصر میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک خاتون نے اپنی خاوند کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس کا بازو توڑ ڈالا۔ 34 سالہ مصری شہری ’عید‘ بس نام کا ہی عید ہے، درحقیقت اس کا ہر دن خوشی کی بجائے مصائب اور تکالیف سے بھرا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

عید نے پولیس اسٹیشن میں اپنی بیوی کے خلاف تشدد کی رپورٹ درج کرا دی۔ عید نے بتایا کہ وہ 55 کلو کا ایک دُبلا پتلا سا شخص ہے جبکہ اس کی بیوی ایک طاقتور جسم کی مالک ہے۔ وہ اپنی طاقت کو اس پر ہی آزماتی رہتی ہے۔عید نے بتایا ” ایک تازہ ترین واقعے میں اس نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں میرا بازو ٹوٹ گیا ہے اور شدید زخم بھی آئے ہیں۔

حالانکہ میں نے ایسی کوئی حرکت نہیں تھی نہ کوئی ایسی بات کی تھی جس پر میری بیوی کو غصہ چڑھتا، مگر اس نے میری پٹائی کر دی، جس دوران میں شدید زخمی ہو گیا۔ بات صرف اتنی سی تھی کہ میں نے اپنے دوست سے تھوڑی سی اونچی آواز میں فون پر بات کر لی تھی۔ بس اسی پر میری بیوی مشتعل ہو گئی اور مجھے بُرا بھلا کہنا شروع کر دیا۔ میں چُپ کر کے سُنتا رہا، مگراس کے باوجود اس کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا اور اس نے لکڑی کے ایک ٹکڑے سے میری پٹائی کر دی۔

جس کے نتیجے میں میرے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور جسم کے دوسرے حصوں پر بھی ضربیں آئی ہیں۔میں اپنی بیوی کے ظالمانہ سلوک سے بے حد تنگ آ گیا ہوں مجھے اس کے ظلم سے رہائی دلائی جائے۔ میری زندگی عذاب بن چکی ہے، میں اپنے ساتھ مزید زیادتی اور ظلم سہنے کو تیار نہیں ہوں۔

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں