مصر میں 2 مسافر ٹرینوں کا خوفناک تصادم

دارالحکومت قاہرہ میں پیش آئے حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی، حادثہ ہنگامی بریک لگانے کی وجہ سے پیش آیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 مارچ 2021 20:50

مصر میں 2 مسافر ٹرینوں کا خوفناک تصادم
قاہرہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2021ء) مصر میں 2 مسافر ٹرینوں کا خوفناک تصادم۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق مبینہ طور پر مسافروں کی جانب سے غیر ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین کی ہنگامی بریک لگانے کے نتیجے میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں 2 مسافر ٹرینوں کا آپس میں خوفناک تصادم ہوا۔

(جاری ہے)






ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آئے حادثے کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

ہنگامی بریک لگانے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی ٹرین اگلی ٹرین سے ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں ٹرینوں کی کئی بوگیاں تباہ ہو گئیں۔حادثے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں، جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مصر کے وزیراعظم نے واقعے کی تحقیقات کروانے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ واقعے کے بعد ٹرین کے 2 ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا۔

قاہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں