ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں ڈال دیا
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے متحدہ عرب امارات کو اپنے نظام میں بڑی اور بنیادی تبدیلیاں لانے کا ٹاسک دیا تھا
محمد علی ہفتہ 5 مارچ 2022 00:45
(جاری ہے)
رائیٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہو جانا متحدہ عرب امارات کی معیشت کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس سے پاکستان کیلئے بھی مایوس کن خبر سامنے آئی۔ سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں 4 روز تک جاری رہنے والے اجلاس کے اختتام پر ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ میں ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا۔ اجلاس کے آخری روز منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق پاکستان کے 5 ایکشن پلانز کا جائزہ لیا گیا۔ ایف اے ٹی ایف نے اعتراف کیا کہ پاکستان 28 میں سے 27 نکات پر عمل کر چکا، اس کے باوجود پاکستان کو مزید 4 ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دے دیا۔ یہاں یاد رہے کہ پاکستان 2018 سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں موجود ہے۔ واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایک عالمی ادارہ ہے، جس کا قیام 1989 میں جی سیون سمٹ کی جانب سے پیرس میں عمل میں آیا۔ اس کا بنیادی مقصد عالمی سطح پر منی لانڈرنگ کی روک تھام تھا۔ تاہم 2011 میں اس کے مینڈیٹ میں اضافہ کرتے ہوئے اس کے مقاصد بڑھا دیے گئے۔ ان مقاصد میں بین الاقوامی مالیاتی نظام کو دہشت گردی، کالے دھن کو سفید کرنے اور اس قسم کے دوسرے خطرات سے محفوظ رکھنا اور اس حوالے سے مناسب قانونی، انضباطی اور عملی اقدامات طے کرنا تھا۔ ادارے کے کُل 38 ارکان ہیں جن میں پاکستان شامل نہیں۔ ادارے کا اجلاس ہر 4 ماہ بعد، یعنی سال میں 3 بار ہوتا ہے۔ ہر اجلاس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس کی جاری کردہ سفارشات پر کس حد تک عمل کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
پیرس میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سفارتخانہ پاکستان پیرس میں یوم پاکستان پر پرچم کشائی کی پُروقار تقریب
فرانس نے ایپل کو آئی فون کی فروخت روکنے کا حکم دے دیا
فرانس کے فٹبالرز کی بیگمات کے لگژری ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈبلیو یونائیٹ کا قیام
چئیرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال کا پاکستان سے آئے تاجروں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ..
منڈی بہاؤالدین اوورسیز ہسپتال اور سیلاب متاثرین کے لئے سخی دل اوورسیز پاکستانیوں نے ایک کروڑ تینتیس ..
پیرس میں شوکت خانم کینسر ہسپتال فنڈ ریزنگ پروگرام کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا
پیرس میں سیلاب زدگان کے لیے فنڈ ریزنگ پروگرام میں تقریباً ایک لاکھ یورو کے عطیات دیئے گئے
پاکستان کی ۷۵ ویں جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستان کار ریلی پیرس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ،
ایف اے ٹی ایف نے متحدہ عرب امارات کو بھی گرے لسٹ میں ڈال دیا
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
فرانس پاک رائٹرز فورم کی بانی صدر شاز ملک کی قیادت میں ادبی تنظیمات کی سفیر پاکستان سے ملاقات
لاوارث پاکستانی کی میت اس کے ورثاء تک پہنچانے پر کمیونٹی کا سفارتخانہ پاکستان کو خراج تحسین
تازہ ترین انٹرنیشنل خبریں
-
ایمرٹس ائیرلائن اور فلائی دبئی کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال ہو گیا
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
برج خلیفہ کے سامنے پانی ہی پانی
-
متحدہ عرب امارات طوفانی بارشوں کی زد میں، دبئی ائیرپورٹ پر درجنوں پروازیں منسوخ
-
سعودیہ میں 255 کلو منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت رحمان اقبال کی جانب سے اپنے ورکرز اور پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے اعزاز میں پروقار افطار عشائیہ کا اہتمام
-
شہزادہ محمد بن سلمان کی وزیراعظم کیلئے افطار کی خصوصی دعوت
-
حرمین شریفین آنے والے زائرین کیلئے نئی ہدایت جاری