فائرفائٹرز نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد کھیل کے دوران سیف میں چھپنے والے بچے کو بچا لیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 18 دسمبر 2017 23:40

فائرفائٹرز نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد   کھیل کے دوران سیف میں چھپنے والے بچے کو بچا لیا

برلن، جرمنی  میں نو سالہ بچہ کھیل کے دوران اپنے دادا کے گھر  کی استعمال نہ ہونے والی  سیف میں بند ہوگیا۔فائرفائٹرز کو  بچے کو سیف سے باہر نکالنے میں تین گھنٹے لگ گئے۔
تفصیلات کے مطابق  ایک نو سالہ لڑکا اپنے دادا کے گھر میں کھیلتے ہوئے خود کو سیف میں بند کر بیٹھا۔یہ لڑکا گھر میں اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ  کھیل رہا تھا۔ کھیلتے ہوئے  وہ سیف میں گھسا اور سیف کو بند کر لیا، جس سے سیف لاک ہوگئی۔

کچھ دیر بعد گھر والوں کو معلوم ہو گیا کہ بچہ سیف میں ہے۔

(جاری ہے)

بدقسمتی سے سیف کے لاک کا کوڈ صرف بچے کو دادا کو معلوم تھا جوشہر میں نہیں تھے، جس پر بچے کے گھروالوں نے فائرفائٹرز کو بلالیا۔فائر فائٹرز نے تین گھنٹے تک گھر کےتمام افراد کی تاریخ پیدائش کے کوڈ بنا کر لاک کھولنے کی کوشش کی مگر اس میں انہیں ناکامی ہوئی۔ اسی دوران ایک چھوٹے سے سوراخ سے سیف میں آکسیجن پہنچائی جاتی رہی۔

کچھ دیر بعد ایک اسپیشل ٹیم موقع پر پہنچی جس نے کامیابی سے 6 ہندسوں کا کوڈ سے سیف کا لاک کھول لیا۔فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ اس ساری کاروائی کے دوران بچہ پرسکون رہا تاہم وہ  بظاہر صدمے میں بھی تھا۔ بچے کو اس کاروائی میں کوئی زخم نہیں آیا۔ فائر فائٹرز  بچے کے بچنے کو خاندان کے لیے کرسمس کا تحفہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

برلن میں شائع ہونے والی مزید خبریں