بھارتی خاتون نے ہراساں کرنے پر نوجوان کے نازک اعضاء چیر ڈالے

نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 28 دسمبر 2018 14:29

بھارتی خاتون نے ہراساں کرنے پر نوجوان کے نازک اعضاء چیر ڈالے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 دسمبر 2018ء) ممبئی میں مقیم ایک خاتون نے اپنے ہمسایہ نوجوان کی جانب سے روز روز تنگ کیے جانے کے بعد ایسا کام کیا کہ پُورے بھارت میں اس کا چرچا ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 47 سالہ خاتون دو بچوں کی ماں ہے۔ اُس کے ہمسایہ گھر میں مقیم 27 سالہ نوجوان اُس پر بُری نظر رکھتا تھا اور اکثر اُس سے جنسی تعلقات قائم کرنے کی فرمائش کرتا رہتا تھا۔

خاتون اس نوجوان کے مسلسل ہراساں کیے جانے پر بہت پریشان رہتی تھی۔اُس نے اپنے خاوند سے بھی نوجوان کی ہوس پرستی کا ذکر کیا۔ جب خاوند نے نوجوان سے بات کی تو اُس نے یہ جھوٹ بول دیا کہ خاتون اور اُس کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے۔ جس پر دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس ساری صورتِ حال سے دُکھی ہو کر خاتون نے اپنے محلے کے ہی دو نوجوانوں کو اپنی ساری تکلیف بیان کر دی۔

ان نوجوانوں نے خاتون کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ آخر ایک منصوبے کے تحت خاتون نے خود کو ہراساں کرنے والے نوجوان سے رابطہ کیا اور اُسے جنسی تعلقات قائم کرنے کا جھانسہ دے کر ایک ویران جگہ پر بُلایا۔ جونہی نوجوان مقررہ جگہ پر پہنچا توخاتون نے اپنے دونوں ساتھیوں کی مدد سے اُسے قابو کر لیا اورگزشتہ عرصے کے دوران اُٹھائی جانے والی اذیت کا بدلہ لینے کی خاطر اُس کا مردانہ عضو اور دیگر مخصوص اعضاء چیر ڈالے اور وہاں سے فرار ہو گئے۔

خاتون اور اُس کے دونوں محلے دار اس کارروائی کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ جبکہ نوجوان نے چیخ و پُکار شروع کر دی۔ جس پر راہگیر اُس کے قریب پہنچے اور انہوں نے اُسے تشویشناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں اُس کی سرجری کی جا رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ اس واردات کو انجام دینے والی خاتون اور اُس کے دونوں ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خاتون نے پولیس کے رُوبرو اپنے جُرم کا اعتراف کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

ممبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں