مہنگا موبائل نہ لے کر دینے پر نوجوان کا انتہائی اقدام

18 سالہ نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر موت کو گلے لگا لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 5 فروری 2019 00:41

مہنگا موبائل نہ لے کر دینے پر نوجوان کا انتہائی اقدام
ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-04 فروری 2019ء) : ممبئی میں مخصوص گیم کھیلنے کے نوجوان نے والدین سے مہنگے موبائل کا مطالبہ کیا اور انکار پر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جیسے جیسے ٹیکنالوجی ہماری زندگی پر اثر انداز ہوتی جارہی ہے ہمارے اٹھنے بیٹھنے سونے جاگنے اور سوچنے کا انداز بدل چکا ہے۔یہانتک کہ ہماری ترجیحات بھی بدل چکی ہے۔کبھی ہم لوگ حقیقی چیزوں کو ترجیح دیتے تھے اور آج یہ عالم ہے کہ ہم نے نقلی ضروریات بنا کر ان کو سر پر سوار کر لیا ہے اور ان ضروریات کے پورا نہ ہونے پر ہم انتہائی قدم اٹھانے سے بھی دریغ نہیں کرتے ۔

ایسا ہی افسوس ناک واقع بھارت کے شہر ممبئی میں پیش آیا جہاں نہرو نگر کا ایک نوجوان ایک مخصوص گیم کھیلنے کے لیے اپنے والدین سے مہنگے موبائل کی ڈیمانڈ کر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موبائل کی قیمت 37 ہزار بھارتی روپے تھی تاہم والدین نے اسکو وہ موبائل لے کر دینے سے انکار کر دیا ۔انکا کہنا تھا کہ وہ اسکو 20 ہزار سے زیادہ مہنگا موبائل لے کر نہیں دے سکتے۔

نوجوان نے اس انکار سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم پلئیر این ناوں بیٹل گراونڈ کے متعلق پہلے بھی والدین شکایت کر چکے ہیں کہ ان کے بچے شدت سے اس کے عادی ہو رہے ہیں اور اس کو کھیلنے کے لیے بڑے سے بڑا قدم اٹھانے سے بھی باز نہیں آتے۔

ممبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں