متحدہ عرب امارات اور بھارت قونصلر کمیٹی کا باہمی تعاون کی حکمت عملی کا جائزہ

جمعرات 1 نومبر 2018 15:00

نئی دہلی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / جمعرات نومبر ) متحدہ عرب امارات اور بھارت کی قونصلر کمیٹی کا تیسرا اجلاس گزشتہ روز بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ہوا.

اجلاس کی صدارت خارجہ اموراوربین الاقوامی تعاون کے وزیر کے مشیر منصور عبدالکریم الفہیم اور بھارت کی خارجہ ، قونصلر اور ویزہ کے امور کی وزارت کے انڈر سیکریٹری شری من پریت وہرا نے کی.

ملاقات میں منصورعبدالکریم نے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان اور خارجہ امور کے وزیرمملکت ڈاکٹر انوربن محمد گرگاش کےخیرسگالی کے پیغامات پہنچائے۔ جن میں انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان قونصلر تعلقات کو سراہا. دونوں ملکوں کے درمیان حال ہی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے جسکے تحت سفارتی اور نجی پاسپورٹ کے حامل افراد کے لئے پری انٹری ویزہ کا استثنی دیا گیا ہے.

منصور عبدالکریم نے کہا کہ مستقبل میں امارات۔

(جاری ہے)

ہندوستان دوطرفہ تعلقات خاص طور پر قونصلر معاملات میں مزید کئی کامیابیاں حاصل ہونگی جس سے دونوں ملکوں کے شہری مستفید ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ آئیڈیاز اور معلومات کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کونسلر ایکشن کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی.

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت اماراتی مسافروں کے لئے ایک اہم منزل ہے.

انہوں نے امید ظاہر کی کہ متحدہ عرب امارات ۔ بھارت قونصلر کمیٹی کے اجلاس میں ایجنڈے میں شامل تمام نکات پر بحث کی گئی.

شری من پریت وہرا نے بھارتی وزیر خارجہ کی طرف سے مبارک باد کا پیغام پہنچایا اور متحدہ عرب امارات میں بھارتی شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بھارتی شہریوں کیلئے ایک اہم سیاحتی، سرمایہ کاری اور تجارتی منزل ہے.

انہوں نے اپنی امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں میں قونصلر تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے.

اجلاس میں خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی وزارت ، وزارت داخلہ، نئی دہلی میں متحدہ عرب امارات کے سفارتی مشن، اور ان کے بھارتی ہم منصبوں نے شرکت کی.

مترجم: ریاض خان http://wam.ae/en/details/1395302717352

نئی دہلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں