بھارتی عہدیدار نے پاکستانی اٹارنی جنرل سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا

اٹارنی جنرل انور منصور جذبہ خیر سگالی کے تحت دیپک متل سے ہاتھ ملانے پہنچے مگر دیپک متل نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 فروری 2019 21:11

بھارتی عہدیدار نے پاکستانی اٹارنی جنرل سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 فروری 2019ء) :سکلبھوشن یادو کیس کی سماعت کے موقع پراٹارنی جنرل انور منصور جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی عیدیدار دیپک متل سے ہاتھ ملانے پہنچے مگر دیپک متل نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے حسب روایت اپنی توپوں کا رخ پاکستان کی جانب کر دیا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ نے پاکستان کو پلوامہ حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔

اس موقع پر بھارت میں پاکستان کے خلاف خاصا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔بھارتی میوزک کمپنیاں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں ہیں۔بھارت نے پاکستان سے موسٹ فیورٹ نیشن کا درجہ واپس لے لیا ہے،پی ایس ایل کی نشریات اندرون ملک معطل کردی گئی ہیں جبکہ بھارتی کمپنی نے پی ایس ایل کی براڈکاسٹنگ سے بھی انکار کرتے ہوئے معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جب بھارت پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے مسلسل اس کے مفادات کو زک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس صورتحال کا اثر عالمی عدالت میں کلبھوشن یادو کیس کے موقع پر بھی دیکھنے کو ملا۔جب پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور خان جذبہ خیر سگالی کا اظہار کرنے کے لیے بھارتی عہدیدار دیپک متل کے پاس پہنچے ۔ اٹارنی جنرل انور منصور خان نے دیپک متل سے ہاتھ ملانے کی کوشش کی لیکن دیپک متل نے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔

انہوں نے اپنا ہاتھ سمیٹتے ہوئے روایتی انداز میں نمستے کہا مگر ہاتھ نہیں ملایا۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ ہوا ۔بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ واقعہ سرینگر سے تقریباً 20کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع پلوامہ کے قصبے اوانتی پورہ میں ایک شاہر اہ پر اس وقت پیش آیا جب سی آر پی ایف کا جموں سے سرینگر آنیوالا ایک قافلہ گزرہا تھا کہ اس دوران مجاہدین کی طرف سے گھات لگا کر قافلے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا اور تقریباً 350کلوگرام دھماکہ خیزمودا سے لدی کار کو قافلے میں شامل سی آر پی ایف کی54بٹالین کی 50سیٹر بس سے ٹکرا دیا ، دھما کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 42سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ درجنوں اہلکار زخمی بھی ہیں۔

نئی دہلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں