بھارتی دارالحکومت پر آسمان سے انسانی فضلہ برسنے لگا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 31 اکتوبر 2016 23:50

بھارتی دارالحکومت پر  آسمان سے انسانی فضلہ برسنے لگا

بھارتی کی سب سے بڑی ماحولیاتی عدالت جنوبی دہلی کے رہائشی علاقوں پر ہوائی جہازوں سے انسانی فضلہ گرنے کے واقعات کی تحقیق کر رہی ہے۔
بھارتی نیشنل گرین ٹربیونل نے لیفٹنٹ جنرل ریٹارٹرڈ ستونت سنگھ دھایا کی درخواست پر ہوائی جہازوں سے فضلہ گرنے کے واقعات کی تفتیش کا حکم دیا ہے۔
ٹریبونل نے سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ کو کسی بھی جگہ سے کوئی نمونہ جمع کر کے اس کا تجزیہ کرنے اور اپنی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ نیشنل گرین ٹریبونل کے چیئر پرسن جسٹس سواتانتر کمار کی سربراہی میں بینچ نے ماحولیاتی وزاتوں، شہری ہوا بازی اور سی پی سی بی کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔
ستونت سنگھ نے 24 گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائن کے قیام کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ اس طرح کےواقعات کی فوری اطلاع دی جا سکے۔
ستونت سنگھ کا کہنا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں میں ہوائی جہازوں سےفضلہ گرائے جانے کے دو واقعات ہو چکےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے گھر کے بیرونی حصے کی تزین و آرائش پر وہ اسی وجہ سے 50 ہزار روپے خرچ کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نئی دہلی میں شائع ہونے والی مزید خبریں