ایرانی فوج عالمی سامراج کے خطرات کے مقابلے میں دفاعی کردار کی حامل ہے، سربراہ ایرانی افواج

اتوار 27 اگست 2017 12:00

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے کہاہے کہ ایرانی فوج عالمی سامراج کے خطرات کے مقابلے میں دفاعی کردار کی حامل ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ادارہ ( ارنا )کے مطابق بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے فوج کے نئے سربراہ کی حیثیت سے بریگیڈیئر جنرل عبدالرحیم موسوی کی تعارفی تقریب میں کہا کہ دشمن اس ٹھوس نتیجے پر پہنچ گیا ہے کہ اگر اس نے ایران پر حملہ کیا تو اسے بھاری جانی نقصان اٹھانا اور ساتھ ہی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسی لئے اس نے پراکسی وار کا راستہ اختیار کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی فوج عالمی سامراج کے خطروں کے مقابلے میں دفاعی کردار ادا کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی فوج کا مستقبل نہایت روشن ہے اور فوج و سپاہ پاسداران انقلاب ملک کی حفاظت کے لئے دو مضبوط بازو ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی سیدعلی خامنہ ای نے 21 اگست کو بریگیڈیئرسید عبدالرحیم موسوی کو فوج کا سربراہ مقررکیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں