ایران شام میں 5 پاور پلانٹ تعمیر کرے گا

اتوار 27 اگست 2017 16:10

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء) ایران کی مشہور کمپنی 'مپنا' شام کے حلب شہر میں 5 پاور پلانٹ تعمیر کرے گی۔مپنا کمنپی کے اہلکار حسین گنجی زادہ نے دمشق کے بین الاقوامی نمائش میںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ مپنا کمپنی شام میں گزشتہ 12 سالوں سے کام کر رہی ہے جس کے دوران ا ب تک 500 میگا واٹ کے دو پاور پلانٹ تعمیر کر چکی ہے۔

انہوں نے شام میں خانہ جنگی اور بد امنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران ان کے 7 کارکن اور انجینئرز کو مسلح دہشت گرد گروہوں نے اغوا کیا لیکن اس کے باوجود کمپنی نے اپنے منصوبے مکمل کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق کمپنی ہر سال ایک منصوبے مکمل کرلے گی جس کے نتیجے میں حلب شہر کو دوبارہ روشنی ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شام میں امن و امان کی صورت حال پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں مپنا کمپنی شام میں توانائی کے شعبے میں اپنی سرگرمیوں کو توسیع دینا چاہتی ہے۔

شام میں 59 ویں بین الاقوامی تجارتی اور اقتصادی نمائش دمشق میں ایران سمیت یورپی ممالک، روس ، آرمینیا، بیلاروس، چین، کیوبا، مصر، بھارت، انڈونیشیا، عراق، شمالی کوریا، لبنان، فلسطین، جنوبی افریقہ، سوڈان، یمن، وینزویلا، برازیل، عمان اور پاکستان شرکت کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں