ایران میں صوفی گروپ کے بانی کو سزائے موت کا حکم

پیر 28 اگست 2017 11:49

ایران میں صوفی گروپ کے بانی کو سزائے موت کا حکم
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2017ء) ایران کی سپریم کورٹ نے ایک روحانی صوفی گروپ کے بانی کو فساد فی الارض اور دین اسلام میں تحریف کے الزامات کے تحت سزائے موت کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی ٹی وی کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں میں بتایا ہے کہ صوفی سلسلے کے ایک سرکردہ شخص محمد علی طاھری کو ’حلقہ عرفان‘ قائم کرتے ہوئے دین میں تحریف، فساد فی الارض اور غیرقانونی تنظیم کی تشکیل کے الزامات میں کے تحت موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایرانی خبر رساں ویب سائیٹس کے مطابق محمد علی طاھری کی خاتون وکیل زینب طاھری کا کہنا ہے کہ عدالت نے ان کے موکل کو قانون تعزیرات کے آرٹیکل 286 کے تحت فساد فی الارض کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم دیا ہے۔دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’ایمسنٹی انٹرنیشنل‘ نے ایرانی عدالت سے حلقہ عرفان کے بانی کو سزائے موت سنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں