ایران عالمی مارکیٹ سے منسلک

پیر 28 اگست 2017 15:29

ایران عالمی مارکیٹ سے منسلک
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2017ء) دنیا کے فری اقتصادی زون کے سربراہ جان تورنس نے ایران کے صوبے سمنان میں صحافیوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایران عالمی مارکیٹ سے منسلک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ارنا نیوز کے مطابق دنیا کے فری اقتصادی زون کے سربراہ جان تورنس نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران 400 سے زائد غیر ملکی اقتصادی وفود نے سرمایہ کاری کے لیے ایران کا دورہ کیا جس سے جوہری معاہدے کی کامیابی کی تصدیق ہوتی ہے۔ جان تورنس نے کہا کہ عالمی جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد مختلف ممالک سے اقتصادی وفود اور سرمایہ کاروں کی ایران آمد سے ایک اچھا اور سنہری موقع میسر ہوا اور یہ ایران کو عالمی مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں