فوجی مراکز کے معائنے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، ایران

بدھ 30 اگست 2017 10:10

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء) ایران نے کہا ہے کہ اس کے فوجی مراکز کے معائنے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ارنا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے 23 اگست کو ویانا میں آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا آمانو سے ملاقات کے بعد دعوی کیا تھا کہ جامع ایٹمی معاہدے میں ایرانی فوجی اور غیر فوجی دونوں تنصیبات کے معائنے کے لیے کسی فرق کا لحاظ نہیں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران قانونی دائرہ کار سے ہٹ کسی بھی چیز کو ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے فوجی مراکز کے معائنے کی بات کو قبول کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ فوجی مراکز کے بارے میں معلومات ہر ملک کے لیے انتہائی حساس اور خفیہ ہوتی ہیں۔دوسری جانب عالمی امور میں رہبر انقلاب کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی ملک کو اپنے حساس اور اسٹریٹیجک فوجی مراکز کے معائنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں