ایران نے سبز انقلاب تحریک کے قائدین کے ٹرائل کا عندیہ دیدیا

عدلیہ سبز انقلاب تحریک کے سرکردہ رہ نما مہدی کروبی، میر حسین موسوی اور ان کی اہلیہ زھرا رھنورد کے خلاف مقدمات چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، ایرانی پراسیکیوٹر جنرل عباس جعفری دولت آبادی

بدھ 30 اگست 2017 14:35

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اگست2017ء) ایران نے 2009 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے الزامات کے بعد سبز انقلاب تحریک شروع کرنے والے قایدین کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلانے کا عندیہ ظاہر کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پراسیکیوٹر جنرل عباس جعفری دولت آبادی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ سبز انقلاب تحریک کے سرکردہ رہ نما مہدی کروبی، میر حسین موسوی اور ان کی اہلیہ زھرا رھنورد کے خلاف مقدمات چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ تینوں رہ نما گذشتہ سات سال سے اپنے گھروں میں جبری طور پرنظر بند ہیں۔خبر رساں اداریارنا کیمطابق پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا ہے کہ سبز انقلاب تحریک برپا کرنے والے سیاسی لیڈروں کی نظر بندی آئینی اور قانونی ہے اور یہ فیصلہ ملک کی سپریم قومی سلامتی کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جعفری دولت آبادی کا کہنا ہے کہ حالات سازگار ہوں تو عدلیہ سبزانقلاب تحریک چلانے والے اپوزیشن رہ نماں کے خلاف مقدمات چلانے کے لیے تیار ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے بھی سیاسی رہ نماں کی جبر نظر بندی کو غیرآئینی قرار دیا تھا۔ گھر پر نظر بند بزرگ رہ نما مہدی کروبی کئی ہفتوں سے احتجاجا بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے گذشتہ جمعہ کو اس وقت بھوک ہڑتال ختم کردی تھی جب انہیں یہ یقین دلایا گیا کہ ان کے گھر پرتعینات انٹیلی جنس اہلکار اور فوجی ہٹا دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں