ایران سے وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ

بدھ 30 اگست 2017 17:36

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2017ء) ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک ہزار افغان مہاجرین ایران سے واپس افغانستان جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان میں بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کے شعبہ معلومات عامہ کی افسر ایوا شوئیرر کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر2 لاکھ 30 ہزار 508 ایسے افراد کو ایران سے واپس رضاکارانہ یا جبری طور پر افغانستان بھیجا جاچکا ہے، جن کے پاس وہاں قیام کے لیے قانونی کاغذات نہیں تھے۔

افغانستان کی وزارت برائے مہاجرین کے میڈیا ایڈوائز حفیظ احمدکا کہنا ہے کہ ایران سے مہاجرین کی واپسی میں 70 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ موسم سرما کے آغاز سے قبل اس تعداد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں