بھارت نے نجی حج کمپنیوں کو رواں برس حاجیوں کی تعداد میں 20فیصد کمی کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 28 جون 2013 17:49

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جون۔2013ء) بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے نجی حج کمپنیوں کو رواں برس حاجیوں کی تعداد میں 20فیصد کمی کرنے کا حکم دے دیا ، یہ کمی سعودی عرب کی حکومت کے کہنے پر کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ سلمان خورشید نے نئی دلی میں نجی حج کمپنیوں کے نمائندوں کے اجلاس کے دوران کہا کہ سعودی حکومت نے مسجد حرام کے توسیعی منصوبے پر جاری کام کو مد نظر رکھتے ہوئے اس برس حاجیوں کی تعداد میں کمی کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا سعودی حکومت نے دوسرے ممالک سے آنے والے حاجیوں کی تعداد میں 20فیصد جبکہ اندرون ملک سے حاجیوں کی تعداد میں50 فیصد کمی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں