بلوچستان سے سینٹ کی دو خالی نشستوں پر انتخابات،5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

جمعہ 28 جون 2013 20:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔28جون۔2013ء) بلوچستان سے سینٹ کی دو خالی نشستوں کے لیے 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے جبکہ 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، بلوچستان میں سینٹ کی خالی نشستوں پر انتخاب 18 جولائی کو ہو گا، جمعہ کو صوبائی الیکشن کمشنر سید سلطان بایزید کے مطابق بلوچستان سے سینٹ کی دو خالی نشستوں کے لیے 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے جبکہ 5 امیدواروں، نوابزادہ لشکری رئیسانی، سردار یعقوب ناصر، سید نوابشاہ، عبدالرؤف اور محمد ولی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں، بلوچستان سے سینٹ کی دو خالی نشستوں پر انتخاب 18 جولائی کو ہو گا، واضح رہے کہ بلوچستان سے سینٹ کی ایک نشست نوابزادہ لشکری رئیسانی کے استعفی اور دوسری نشست مولانا محمد خان شیرانی کے ایم این اے بن جانے کے باعث خالی ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں