ایرانی انتخابات،حریف صدارتی امیدوار رئیسی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

الیکشن سے قبل اور ووٹنگ کے دوران ہونے والی خلاف ورزیوں کی چھان بین کی جائے،گارڈین کونسل کو خط

پیر 22 مئی 2017 12:00

ایرانی انتخابات،حریف صدارتی امیدوار رئیسی نے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء)ایرانی صدارتی انتخابات میں شکست کا شکار ہو جانے والے قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ جعمے کے دن ہونے والے اس الیکشن میں ’ضوابط کی خلاف ورزی‘ ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو انہوں نے گارڈین کونسل کو ارسال کردہ اپنے ایک خط میں مطالبہ کیا کہ اس الیکشن سے قبل اور ووٹنگ کے دوران ہونے والی ایسی خلاف ورزیوں کی چھان بین کی جائے۔ ایرانی صدارتی انتخابات میں حسن روحانی دوسری مرتبہ بھی کامیاب قرار دیے جا چکے ہیں۔ چھپن سالہ رئیسی کے بقول عوام کے حقوق کے خلاف کی گئی زیادتیوں پر وہ خاموش نہیں رہ سکتے ہیں۔

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں