تہران سٹی کونسل کے انتخابات اصلاحات پسندوں نے جیت لیے

پیر 22 مئی 2017 12:35

تہران سٹی کونسل کے انتخابات اصلاحات پسندوں نے جیت لیے
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2017ء)ایرانی دارالحکومت کے انتخابات بھی اصلاحات پسندوں نے جیت لیے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سٹی کونسل کی تمام اکیس نشستوں پر اصلاحات پسندوں کے سیاسی دھڑے کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل تہران کونسل قدامت پسندوں کے زیر اثر تھی۔ حسن روحانی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد اسے اصلاحات پسندوں کی ایک اور بڑی فتح تصور کیا جا رہا ہے۔

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں