ایران کا فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 24 جون 2017 11:41

ایران  کا فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) ایران کے اعلی حکام اور رہنماؤں نے عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں شرکت کر کے فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کا اعلان کیا اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلغ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں عالمی یوم قدس کے جلوسوں کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم قدس کا پیغام، ملت ایران کی جانب سے ملت فلسطین کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت سے نفرت و بیزاری کا پیغام ہی-ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا کہ تسلط پسندانہ نظام خاص طور سے امریکہ اور علاقے میں اس کے اتحادی کوشش کر رہے ہیں کہ فلسطین کے اصلی موضوع کو ایرانوفوبیا جیسے فرعی مسائل میں تبدل کر دیں تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گی-آئین کی نگراں کونسل کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی نے بھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسلامی کے عوام، فلسطین اور انقلاب کے اہداف کے دفاع کے لئے میدان میں اترے ہیں اور انھوں نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہی-ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری نے بھی صیہونی حکومت کو اسلامی ممالک کا سب سے بڑا دشمن قرار دیا اور کہا کہ اسلامی ممالک کو مسلم ملکوں کی اصلی دشمن صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے اور اپنی صفوں میں اتحاد کی کوشش کرنی چاہئی-ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے عالمی یوم قدس کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں ظلم و جور کو قبول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے اور حقیقی مسلمان کو ہمیشہ ظلم کے خلاف برسرپیکار رہنا چاہئی-ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے بھی سیکورٹی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن قرار دیا اور کہا کہ جو بھی ملک یا گروہ کسی بھی طرح سے اسے نقصان پہنچائے گا اسے ایسا سخت جواب دیا جائے گا کہ جس کے بارے میں وہ سوچ بھی نہیں سکے گا-ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان نے بھی جعلی صیہونی حکومت کو علاقے میں بدامنی اور عدم استحکام کا عامل قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ یوم قدس، احیائے اسلام اور تمام مسلمان قوموں کے اتحاد کا دن ہی-

متعلقہ عنوان :

تہران میں شائع ہونے والی مزید خبریں